ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہند۔پاک کے درمیان موجودہ حالات کے پیش نظر بھوک ہڑتال نہیں کریں گے اروندکجریوال

ہند۔پاک کے درمیان موجودہ حالات کے پیش نظر بھوک ہڑتال نہیں کریں گے اروندکجریوال

Wed, 27 Feb 2019 00:20:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پی او کے دہشت گرد کیمپوں پرہندوستانی فضائیہ نے ہوائی حملہ کیا اور 300 سے زائد دہشت گردوں کو مار گرایا۔اس دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پاک ۔ہند کے درمیان موجودہ حالات کے پیش نظر 1 مارچ سے مجوزہ اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہن۔ پاک کے درمیان موجودہ حالت کے پیش نظر میں نے دہلی کے لئے مکمل ریاست کی مانگ کو لے کر کی جانے والی بھوک ہڑتال کو ملتوی کر رہا ہوں،آج ہم سب ایک قوم کے طور پر کھڑے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان میں فضائی حملے کرنے والی ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کو کجریوال نے سیلوٹ کیا تھا۔کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ میں ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کی بہادری کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردانہ کیمپوں پر حملے کر ہمیں فخرکاموقع دیا۔

اس سے پہلے دہلی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران دہلی کے وزیر اعلی نے کہا تھاکہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لئے ایک مارچ سے میں غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جا رہا ہوں۔ کجریوال نے کہا تھا کہ ایک مارچ سے ہم دہلی میں تحریک شروع کریں گے اور اسے اس وقت تک ختم نہیں کی جائے گی جب تک دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے مکمل ریاست کا درجہ کے لئے پوری دہلی میں تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: